ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

کینیا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ،پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی

datetime 10  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔کینیا کی کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح لاہور پہنچ گئی ہے۔ اس دورے میں وہ پاکستان اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی۔کینیا کی کرکٹ ٹیم کو انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں ایئرپورٹ سے قذافی سٹیڈیم سے متصل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لایا گیا جہاں وہ قیام کرے گی۔کینیا کی ٹیم سیریز کے پانچوں میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔کینیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بتدریج شروع کرنا ہے جو تین مارچ سنہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کے بعد سے منقطع ہے اور کوئی بھی غیرملکی ٹیم پاکستان آکر انٹرنیشنل کرکٹ میچ نہیں کھیلی ہے۔
اس دوران پاکستانی ٹیم کو اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی پڑرہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ سے ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے مذاکرات کیے تھے لیکن بنگلہ دیش نے آئی سی سی کی صدارت کیلیے مصطفیٰ کمال کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔آئی سی سی کینیا سے رواں سال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا استحقاق واپس لے چکی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو بھی اپنی اے ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے انکار کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہیکہ کرکٹ آئرلینڈ اپنی ٹیم اس سال پاکستان بھیجنے پر آمادہ ہوگیا تھا لیکن کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے واقعے نے یہ دورہ بھی نہ ہونے دیا۔اس تمام عرصے میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر میچز کھیلتی رہی ہے تاہم وہ ون ڈے انٹرنیشنل نہیں تھے۔کینیا اور پاکستان اے کے درمیان پہلا ون ڈے 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔کینیا کی ٹیم کو اس دورے سے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویڑن ٹو ایونٹ کی تیاری میں مدد ملے گی جو آئندہ ماہ نامیبیا میں ہوگا۔آئی سی سی کینیا سے رواں سال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا استحقاق واپس لے چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…