پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

بروس لی کے ہم شکل افغان نوجوان نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2014 |

کابل۔۔۔۔۔مارشل آرٹس اور کنگ فو چیمپیئن بروس لی کے نام سے کون واقف نہیں لیکن بروس لی کے ایک ہم شکل افغان نوجوان کی تصاویر اور ویڈیو نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان عباس علی زادہ نے بروس لی سے مشابہت اور کنگ فو چیمپیئن جیسی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں جس نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ عباس علی زادہ کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کا چیمپیئن اور ہالی ووڈ سپر اسٹار بننا چاہتا ہوں، افغانستان سے ہمیشہ ایک ہی خبر آتی ہے اور وہ جنگ سے متعلق ہوتی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے اس ملک سے کوئی اچھی بھی سامنے آئی۔واضح رہے کہ عباس علی زادہ کا تعلق افغانستان کے ایک غریب گھرانے سے ہے اور اس کے دوست اور قریبی رشتہ دار اسے ’ہزارہ بروس‘ کے نام سے پکارتے ہیں لیکن عباس کا کہنا ہے کہ مجھے ہزارہ بروس کہ بجائے ’افغان بروس‘ کہلوانا اچھا لگتا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…