منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران احتجاج کی کال واپس لیں،مذاکرات کا سلسلہ وہیں سے بحال ہوجائے گا جہاں سے ٹوٹا تھا، پرویز رشید

datetime 10  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو مذاکرات کا سلسلہ بھی دوبارہ وہیں سے بحال ہوجائے گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سے جس وقت مذاکرات معطل کئے تھے اس وقت وہ کنٹینر پر موجود تھے اور انہوں نے ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج کی کال نہیں دی تھی لیکن آج عمران خان کا کنٹینر سنسان پڑا ہے، ہم انھیں ایک مرتبہ پھر گلے لگانے کو تیار ہیں لیکن اس سے پہلے وہ احتجاج کی کال واپس لے کر دوبارہ کنٹینر پر آجائیں۔
پرویزرشید نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اسی وقت ہو سکتی ہے جب اس کمیشن میں شامل افراد کو یہ یقین ہوگا کہ تحقیقات کے دوران عمران خان انہیں گالم گلوچ اور برے الفاط سے نہیں نوازا جائے گا اور ان کے کئے گئے فیصلوں کو تمام لوگ تسلیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ ایک دانشور ہیں اور مسلم لیگ (ن) ان کی بات کو غور سے سنتی ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…