فیصل ا باد۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کارکن کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جب کہ مقتول حق نواز کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل ا باد میں گزشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پی ٹی ا ئی ورکر حق نواز کے قتل کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پارٹی سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں اور فیصل ا باد ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ پی ٹی ا ئی مقتول کارکن حق نواز کی نماز جنازہ میں مقامی اور ضلعی قیادت سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی تاہم مرکزی قیادت جنازے میں شریک نہ ہوسکی۔ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شیخ خرم ظفر، عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ، بشارت جسپال ، مسلم لیگ ق کے چوہدری ظہیرالدین کے علاوہ عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد مقتول کو مقامی قبرستان صدیقیہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف گزشتہ روز احتجاج کیا جارہا تھا اور ہنگامی ا?رائی کے دوران فائرنگ سے ایک کارکن ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے تھے
تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں