منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

گوگل کی 5 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس جن کے بارے میں آپنے سنا بھی نہ ہوگا

datetime 8  دسمبر‬‮  2014 |

ہم میں سے بہت کم ہی لوگ ہوں گے جنھوں نے گوگل کی خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیوں، اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز، گوگل گلاس اور دیگر کے بارے میں نہ سنا ہو۔

مگر یہ تو وہ مصنوعات یا سروسز ہیں جو سننے میں تو حیرت انگیز ہیں مگر اکثر افراد انہیں استعمال نہیں کرپاتے مگر دنیائے انٹرنیٹ کی حکمران اس سائٹ نے ایسے متعدد حیرت انگیز فیچرز بھی متعارف کرا رکھے ہیں جو انتہائی کارآمد ہیں مگر حیرت انگیز طور پر بہت کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

مثال کے طور پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل آپ کو شادی کی رہنمائی میں بھی مدد فراہم کرتا ہے؟

نہیں ناں تو گوگل کی چند حیرت انگیز مگر گمنام فیچرز کے بارے میں جانیے جو انتہائی کام کے بھی ہیں۔

۔1گوگل کی اپنی کلر نوٹس اور ریمائنڈر اپلیکشن ہے جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز دونوں میں کام کرتی ہے۔

۔ 2اگر تو آپ کسی کام کو متعین وقت پر کرنا چاہتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی چیز آپ نے کس وقت میں پوری کی اور آپ کے پاس اسٹاپ واچ نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں بس گوگل سرچ پر اپنا مطلوبہ وقت مثال کے طور پر پانچ منٹ ٹائمر لکھیں وہاں ایک اسٹاپ واچ جیسا فیچر سامنے آجائے گا جو خودکار چلنے لگے گا اور وقت پورا ہوتے ہی اس میں الارم بھی بجنا شروع ہوجائے گا۔

۔3 گوگل ڈاٹ کام /اسکائی پر آپ نظام شمسی سمیت دیگر کہکشاﺅں کا انوکھا سفر کرسکتے ہیں جو گوگل آپ کو ناسا سیٹلائٹ، سلون ڈیجیٹل اسکائی سروے اور ہبل ٹیلی اسکوپ کے ذریعے فراہم کرے گا۔

۔4 گوگل این گرامز ایک ایسا زبردست ٹول ہے جس کے ذریعے آپ 1500 سے 2008 کے درمیان شائع ہونے والی 52 لاکھ کتابوں میں سے الفاظ کو سرچ کرسکتے ہیں اور ایک چارٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کہ گزرے برسوں میں اسے کتنا استعمال کیا گیا اور اب کیا رجحان چل رہا ہے۔

۔ 5 اگر آپ کے پاس کوئی بہت بڑا ہندسہ ہے جیسے 92567816603 اور اسے انگریزی میں لکھنا ہوا تو ذہن پر زیادہ زور نہ دیں بس اس ہندسے کو گوگل سرچ پر لکھ کر اس کے آخر میں =english کا اضافہ کردیں وہ خودبخود اسے انگریزی زبان تبدیل کردے گا، تاہم یہ سہولت 12 ہندسوں تک ہی دستیاب ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…