پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دلیپ کمار بیمار پڑ گئے، ہسپتال داخل

datetime 7  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی۔۔۔۔بر صغیر کے معروف اداکار دلیپ کمار کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دلیپ کمار پر کتاب لکھنے والی مصنفہ اور ان کی قریبی دوست ادے تارا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے انھیں ہسپتال لایا گیا ہے۔ادے تارا نے بتایا کہ ان کی ہسپتال کے ڈاکٹروں سے گفتگو ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو نمونیا کے علاج کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔
انھیں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انھیں کھانسی اور زکام بھی ہے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ دلیپ کمار کو اینٹی بایوٹک دوائیں دی جا رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق 92 سالہ دلیپ کمار طویل عرصے سے کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا رہے ہیں۔ تاہم حال میں سلمان خان کی بہن ارپتا کی شادی میں انھیں صحیح و سالم دیکھا گیا تھا۔دلیپ کمار نے بالی ود میں اداکاری کا ایک معیار مقرر کیا ہے۔ادے تارا کے مطابق دلیپ کمار کی طبیعت تشویشناک حد تک خراب نہیں ہے اور انھیں پرائیویٹ کمرے میں رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد بھی یوسف خان عرف دلیپ کمار کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جبکہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کے انتقال کی افواہ پھیلی تھی جس کے بعد ان کی بیوی سائرہ بانو نے لان میں بیٹھے ہوئے ان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرکے کہا تھا کہ وہ اچھے اور تندرست ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…