ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

دنیا کا سب سے مہنگا اور بڑا شادی کا لباس، اس میں ایسا بھی کیا ہے؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 7  دسمبر‬‮  2014 |

نیویارک: یوں تو برصغیر پاک و ہند میں میں شادی کے لباس انتہائی خوبصورت اور قیمتی ہوتے ہیں اور پھر بھی لوگ نت نئے ڈیزائن کے متلاشی رہتے ہیں لیکن یہ سن کر آپ حیران ہوں گے امریکا میں بھی اب تیار کر لیا گیا ہے ایک ایسا شادی کا لباس جو 10 لاکھ موتیوں سے مزین ہے۔

امریکی شہر ایڈینا میں خاتون فیشن ڈیزائنر گیل بی نے 3 سال کی کاوش کے بعد اپنا تیار کردہ دلکش اور حیرت انگیز شادی کا لباس میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے اس لباس کی تیاری میں 10 لاکھ موتی جبکہ اس کی نقش نگاری کے لیے 7 میل لمبی تار کا استعمال کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ  لباس کا وزن 172 کلوگرام ہے اور یہ 20.5 فٹ لمبا ہے۔

ڈیزائنرگیل بی کا کہنا تھا کہ انہیں اس لباس کی تیاری میں 20 ہزار گھنٹے لگے جب کہ 22 کاریگروں نے اس کی تیاری میں حصہ لیا ، لباس کے لیے قیمت کی پرواہ کئے بغیر موتی پوری دنیا سے جمع کئے  اور ان  میں 5 لاکھ شیشے اور 4 لاکھ کرسٹل موتی شامل ہیں جس سے لباس میں ایک خاص چمک اور دلکشی پیدا ہوگئی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ ایسا بڑا شادی کا لباس کبھی کسی نے تیار نہیں کیا اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا جائےگا۔

گیل بی نے 30 سال قبل فیشن ڈیزائننگ کے کام کا آغاز کیا اور کچھ عرصے میں مینیسوٹا میں ہونے والا اسٹیٹ فیئر ایوارڈ جیتا، بدقسمتی سے وہ 1990 میں بینائی سے محروم ہو گئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور موتیوں سے اپنا تعلق جوڑے رکھا، کچھ عرصے بعد جدید ٹیکنالوجی ’کومیل ٹرانسپلانٹ‘ کی بدولت ان کی بینائی واپس آگئی اور وہ ایک  بار پھر اپنے شعبے سے منسلک ہوگئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…