منیلا۔۔۔۔۔فلپائن میں سمندری طوفان ہگوپٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر جب کہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی فلپائن میں سمندری طوفان ہگوپٹ کے باعث چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے گھمبے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں جب کہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ طوفان کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث ساحلی علاقوں کے 10 لاکھ سے زائد لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں جسے دنیا کی موجودہ تاریخ کی ایک بڑی نقل مکانی قرار دیا جارہاہے۔فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ جب سمندری طوفان ہگوپٹ ساحلی علاقے سے ٹکرایا تو اس کی شدت تیسرے درجے کی تھی لیکن اس کے نتیجے میں اب بھی شدید بارشوں اور تباہی کا خطرہ موجود ہے۔ طوفان کے باعث مشرقی فلپائن کا ایک بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے اور ساحلی علاقے سمر میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب فلاحی اداروں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی منتقلی سے سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔
فلپائن میں سمندری طوفان نے تباہی پھیلا دی،10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































