جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے حامیوں کے درمیان ٹھن گئی

datetime 7  دسمبر‬‮  2014 |

فیصل آباد۔۔۔۔تحریک انصاف کی جانب سے پیر کو ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن احتجاج کی اپیل کی گئی ہے لیکن اس سے قبل ہی شہر میں ماحول انتہائی گرم ہوگیا ہے اور دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران کان کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں اعلان کئے گئے پلان ’’سی‘‘ کے تحت پیر کو فیصل آباد میں شٹر داؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے لیکن اس سے قبل ہی شہر کی سیاسی فضا انتہائی گرم ہوگئی ہے۔ شہر کے مختلف بازاروں میں تحریک انصاف نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حق میں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے حامی کاروباری حلقوں نے اس کی مخالفت میں بینرز آویزاں کررکھے ہیں۔ فیصل آباد کے مشہور گھنٹہ گھر چوک پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھاررکھے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں دو روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور ممکنہ تصادم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں کیا لہذا فیصل آباد میں ہر صورت احتجاج ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں عمران خان کی الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے موقع پر بھی تحریک انصاف کے حامی ’’گو نواز گو‘‘ اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن ’’رو عمران رو‘‘ کے نعرے لگارہے تھے تاہم کوئی نا گوشگوار واقع رونما نہیں ہوا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…