ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

خودکشی کی کوشش کرنے والی اہم شخصیات، ایسا کیوں کیا انہوں نے؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 6  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرت، عزت اور دولت کیا ہے؟ جو مختلف شعبوں میں شہرت حاصل کرنے والے افراد کو حاصل نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد اپنی پسندیدہ سیلبرٹیز قسمت پر رشک کرتے ہیں مگر حقیقت تو یہ ہے کہ اوپر سے جگمگاتے چاند کی طرح ان کی سطح یعنی اندر تکالیف اور مایوسی کا کیا عالم ہوتا ہے وہ بہت کم لوگ ہی جان پاتے ہیں۔

اور دنیا میں کروڑوں افراد کے لیے قابل رشک یہ معروف شخصیات ذاتی زندگی میں دکھوں سے چور ہوکر اپنی زندگی اپنے ہاتھوں لینے کی بھی کوشش کرتے ہیں ایسے ہی چند معروف شخصیات کے بارے میں جانیے جنھوں نے خودکشی کی کوشش کی تاہم دوستوں نے انہیں بچالیا۔

1

2

گرودت کی فلم پیاسا دنیا کی سب سے سو عظیم ترین فلموں میں شامل ہے اور اداکاری، ہدایتکاری اور پروڈیوسر کے طور پر ان کی کامیابی مثالی تھی مگر ان کی ماں نے 1978 میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے نوجوانی میں خودکشی کی تھی اور اس وقت دیو آنند انہیں روکنے میں کامیاب ہوگئے تھے — فائل فوٹو
3
مائک ٹائسن نے اپنی زندگی کے خاتمے کی کوشش باکسنگ کریئر میں ناکامی کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوکر کی اور اس میں بچ نکلنے کے بعد منشیات کے عادی بن گئے —  فوٹو
4
شہزادی ڈیانا نے شہزادے چارلس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے زیادہ نقصان نہیں ہوسکا —  فوٹو
5
انجلینا جولی اپنے لڑکپن اور بیس سال کی عمر کے علاوہ اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش اور ماں کی اچانک ہلاکت پر ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، اسی مایوسی کی انتہا میں وہ اپنے جسم پر تیزدھار آلے سے کٹ لگانے کی عادت میں مبتلا ہوگئی تھی، ہولی وڈ اسٹار کے بقول کچھ وجوہات کی بناء پر اپنے جسم کو کاٹنا اور تکلیف سے مجھے زندگی کا احساس ہوتا تھا — فوٹو
6
مقبول ترین ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کو بھی اپنے دور جدوجہد کے ایام میں ڈپریشن کا سامنا ہوتا تھا اور اس کے نتیجے میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی مگر انہیں بروقت بچالیا گیا —  فوٹو
7
الزبتھ ٹیلر ہولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ہیں اور انہیں قلوپطرہ بھی کہا جاتا تھا مگر مقبولیت کے آسمان پر بھی انہوں نے زیادہ مقدار میں خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی —  فوٹو
8

اپنے ایک انٹرویو میں ہولی وڈ اداکارہ ہیلے بیری نے انکشاف کیا کہ ڈیوڈ جسٹس سے شادی کے خاتمے پر انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی، ہیلے بیری کے بقول “میں گاڑی چلاکر اس میں بیٹھ گئی اور میں جانتی تھی کہ اس میں گیس گھس رہی ہے اسی وقت میری ماں مجھے تلاش کرتی ہوئی وہاں آگئی” —  فوٹو
9
ایک سوانح حیات کے مطابق معروف گلوکارہ بریٹنی اسپئرز نے 2006 میں دو بار خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم خوشی قسمتی سے بچنے میں کامیاب رہیں —  فوٹو
10
امریکی اداکارہ، ماڈل، فلمساز اور مصنفہ ڈریو بیری مور نے چودہ سال کی عمر میں ایک چھری سے اپنی کلائیاں کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تاہم گھروالوں کی بروقت مداخلت سے جان بچالی گئی —  فوٹو
11
ہولی وڈ اداکار اون ولسن نے رپورٹس کے مطابق 2007 میں اپنی کلائیاں کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی — فوٹو
12
مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس کو گزشتہ سال ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پتہ چلا کہ اس نے اپنی جان اپنے ہاتھوں لینے کی کوشش کی تھی —  فوٹو

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…