بھوبنیشور۔۔۔۔۔بھارت میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے بیلجیئم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا۔بھارتی شہر بھووبنیشور میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے مقابلے میں پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے تھا، مقابلے کے پہلے ہی کوارٹر میں بیلجیئم نے پاکستان کے خلاف ٹینگوئی کزنز کے خوبصورت گول کی بدولت برتری حاصل کرلی تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستانی کھلاڑی گول برابر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ کھیل کے تیسرے کوارٹر میں محمد عمران نے پینلٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ برابر کردیا تاہم کچھ ہی دیر بعد بیلجیئم نے ایک اور گول داغ کر دوبارہ برتری حاصل کر لی جو آخر تک قائم رہی۔دوسری جانب انگلینڈ نے خلاف توقع اپنے مدمقابل اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی، بیلجیئم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































