پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یمن میں امریکی صحافی بازیابی کی کارروائی کے دوران مارا گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا۔۔۔۔روس اور یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں القاعدہ کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ایک امریکی صحافی بازیابی کروانے کے لیے کی گئی کارروائی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ لیوک سومرز کو شدت پسندوں نے اس وقت گولی مار دی جب ان کے ٹھکانے پر امریکی فورسز نے حملہ کیا۔صحافی کی بہن لوسی سومرز نے خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایف بی آئی نے انہیں ہلاک سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل نے بھی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے اس کہ اس دوران ایک اور یرغمال شخص جو کہ امریکی نہیں ہے ہلاک ہوا ہے۔یمن کی وزراتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے جنوبی صوبے شبوا میں سنیچر کو ایک بڑی کارروائی کی گئی۔امریکی صحافی لیوک سومرز کو یمن میں سنہ 2013 میں اغوا کیا گیا تھا اور ان کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں وہ مدد کی اپیل کر رہے تھے۔33 سالہ لیوک ایک مقامی خبر رساں ادارے کے ساتھ بطور صحافی اور فوٹو گرافر کام کر رہے تھے اور ان کی خبریں بی بی سی نیوز ویب سائٹ سمیت بین الاقوامی اداروں میں بھی شائع ہوتی تھیں۔ انھیں یمن کے دارالحکومت صنا کے ایک بازار سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد ازاں انھیں القاعدہ کے ہاتھ فروخت کر دیا گیا۔اسی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے کم سے کم نو مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے۔سومرز کی ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں مطالبات پورا نہ ہونے کی صورت میں انھیں مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔پینٹا گون نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ گذشتہ ماہ بھی سومرز کی بازیابی کی ایک کوشش ناکام ہو گئی تھی۔ان کے خاندان نے بھی القاعدہ سے ایک ویڈیو اپیل میں رحم کرنے اور ان کی رہائی کی اپیل کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…