ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

زاہد حامد نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام آباد۔۔۔۔سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد حامد نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی جانب سے 21 نومبر کو دیئے گئے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وزارت داخلہ، پرویز مشرف اور خصوصی عدالت کوفریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کا 21 نومبر کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں اس لئے خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ 21 نومبر کو خصوصی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر اور اس وقت کے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو بھی شریک ملزم بنانے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…