پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران اہم القاعدہ کمانڈر عدنان الشوکری جمعہ ہلاک

datetime 6  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا۔۔۔۔۔ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران اہم القاعدہ کمانڈر عدنان الشوکری جمعہ ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کو سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں اعظم ورسک اورشین ورسک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پراپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران اہم القاعدہ کمانڈرعدنان الشوکری جمعہ ہلاک ہوگیا، جبکہ کارروائی کے نتیجے میں مذکورہ کمانڈر کے ساتھی بھی ہلاک ہوئے۔ہفتے کو کیے گئے اس پریشن کے دوران پاک فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ساتھ زخمی بھی ہوئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا رکن عدنان الشوکری جنوبی وزیرستان میں پناہ گزین تھا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان،جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔2003 کے فوجی آپریشن سے قبل جنوبی وزیرستان ایک پرسکون علاقہ ہوا کرتا تھا، تا ہم فوجی آپریشن اور تواتر سے ہونے وانے ڈرون حملوں کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال نہایت مخدوش رہی ہے۔کہا جاتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے اسی علاقے میں جنم لیا جبکہ پاکستان کی اکثر کالعدم تنظیموں کا مرکز بھی یہ علاقہ رہا ہے۔
اکتوبر 2009 میں پاک فوج نے یہاں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…