جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مالدیپ میں پینے کا پانی ختم،ہنگامی حالت نافذ کردی گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2014 |

مالے۔۔۔مالدیپ کے دارالحکومت میں پانی کے سب سے بڑے ٹریٹمنٹ پلانٹ میں ا گ لگنے سے پینے کا پانی کم پڑگیا ہے جس کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔بحران کے بعد مالدیپ نے ہندوستان، سری لنکا، امریکا اور چین سے امداد کی اپیل کر دی ہے۔حکومتی وزیر محمد شریف کے مطابق مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں تقریباً ایک لاکھ لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اور دکانداروں کو کہا ہے کہ وہ عوام سے پانی کی بوتلوں کے پیسے نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ اگ لگنے کے باعث نظام کی بحالی میں کچھ دن لگیں گے۔محمد شریف نے بتایا کہ جمعہ کو ہندوستانی بحریہ کا جہاز پانی کی بوتلیں لے کر پہنچا ہے اور ہفتے کو چین سے بھی ایک اور جہاز پہنچ رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تکنیکی معاونت کے لیے اتوار کو ایک علیحدہ چینی جہاز بھی پہنچ رہا ہے۔ورلڈ بین کے مطابق مالدیپ کا زیادہ تر انحصار سیاحتی انڈسٹری پر ہے جو ملک کی مجموعی پیداوار میں اس کا حصہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کے مطابق انڈیا پانی کے حامل پانچ ہوائی جہاز اور پلانٹ پر موجود تکنیکی مسائل کے حال میں معاونت کے لیے دو بحری جہاز بھی بھیج رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک جہاز پانی لے کر جمعہ کی دوپہر پہنچ چکا ہے جہاں مجموعی طور پر 200 ٹن پینے کا پانی پہنچایا جائے گا۔اکبرالدین نے بتایا کہ گزشتہ رات مالدیپ کے وزیر خارجہ نے ہم سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شدید بحران کا سامنا ہے۔’اگلے پانچ سے سات دن انہیں پانی کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا انہوں نے ہم سے مدد کی درخواست کی۔مالدیپ کی ریڈ کریسنٹ نے پانی کی تقسیم کے لیے 24 اسٹاف اور 60 رضاکار تعینات کیے ہیں۔مالدیپ میں ہر سال ساڑھے سات لاکھ سے زائد سیاح ا تے ہیں، ملک کی کل ا بادی چار لاکھ ہے جن میں سے اکثریت مسلمان ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…