پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بادشاہ کی تصویر پھاڑنے کے جرم میں تین سال قید

datetime 6  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحرین کی جمہوریت نواز کارکن زینب الخواجہ کو بحرین کے بادشاہ حماد کی تصویر پھاڑنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ایک عدالت نے انھیں اپنی سزا کے خلاف اپیل کرنے سے پہلے قید سے جرمانہ ادا کر کے جیل سے باہر رہنے کی موقع دیا ہے۔زینب بحرین کا تعلق بحرین کے سب سے حکمران مخالف خاندان سے ہے اور ان کے مقدموں کی سماعت اگلے ہفتے شروع ہونی والی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اگر زینب کو قید ہوگی تو وہ انھیں ’ضمیر کا قیدی‘ تصور کرے گی۔۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ کے نائب ڈائریکٹر سعید بومیدوہا نے کہا کہ:’کسی ریاست کے سربراہ کی تصویر پھاڑنا ایک جرم نہیں ہونا چاہیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اس مقدمے سمیت زینب کے خلاف تمام مقدموں کو ختم کرنے کی درخواست کرتا ہے۔‘زینب الخواجہ کو، جو بحرینی اور ڈینش شہری ہیں، سنہ 2011 میں ہونے والے جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سے کئی بار گرفتار کیا گیا ہے۔
انھیں تقریباً ایک سال قید کے بعد فروری میں رہا کیاگیا تھا کیونکہ انھوں نے ایک غیر قانونی اجتماع میں حصہ لیا تھا اور پولیس کی توہین کی تھی۔زینب نے مبینہ طور پر اعلی عدالتوں سے اپیل کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ بحرین کی عدلیہ بھی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ انھوں نے اپنی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔زینب کے والد عبدالہادی خواجہ سنہ 2011 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کی وجہ سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…