پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لوگ اچھی خبریں پڑھنا ہی نہیں چاہتے ، ایک حیران کن انکشاف آپ کلک کرکے تفصیلات جانئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو۔۔۔۔مقامی اخبارات میں جرائم اور حادثات کے بارے میں اتنی زیادہ خبروں کی ایک وجہ ہے اور یہ وجہ جنوبی روس کی خبروں کی ایک ویب سائٹ کو بھی معلوم ہو گئی ہے۔دی سٹی رپورٹر نامی خبروں کی ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ ایک دن کے لیے صرف اچھی ہی خبروں شائع کریں گے۔تاہم ایسا کرنے سے یہ ویب سائٹ دو تہائی قارئین سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔دی سٹی رپورٹر نے یہ پیغام شائع کیا: ’آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ منفی معلومات میں پھنسے ہوئے ہیں؟ آپ کو صبح خبریں پڑھنے کا دل نہیں چاہتا؟ کیا آپ کے خیال میں اچھی خبریں افسانہ ہیں؟ ہم کل یہ سب غلط ثابت کر دیں گے۔‘وعدے کے مطابق یکم دسمبر کو ویب سائٹ نے صرف مثبت سرخیاں ہی شائع کیں۔
ایک سرخی کچھ اس طرح تھی: ’برفباری کے باوجود ٹریفک میں کوئی خلل نہیں۔‘ ایک اور سرخی تھی: ’انڈر پاس وقت مقررہ پر مکمل ہو جائے گا۔‘لیکن خبریں چاہے کتنی ہی مثبت کیوں نہ ہوں، ویب سائٹ کے قارئین کی تعداد میں کمی ہوتی گئی۔ویب سائٹ کی نائب مدیر وکٹوریہ نیکرا سووانے فیس بک میں لکھا: ’ہم نے خبروں میں مثبت پہلو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور میرے خیال میں ہم اس میں کامیاب بھی رہے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ کسی کو اچھی خبروں کی ضرورت نہیں۔ یہ ایک مسئلہ ہے۔‘دو دسمبر کو دی سٹی رپورٹر ویب سائٹ نے دوبارہ جرائم اور حادثات کی خبریں شائع کرنی شروع کر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…