پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اندرون و بیرون ملک جہاز پر سفر کرنے والوں کے لیے خشخبری!۔

datetime 5  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: قومی ایئرلائن نے تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرائے میں کمی کردی ہے۔

پی آئی اے نے جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں 2 سے ڈھائی ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے اوربیرون ملک پروازوں میں لندن کے  کرایوں میں 10 ہزار روپے تک کی غیر معمولی کمی کی گئی ہے اس کے علاوہ مانچسٹر اور کوپن ہیگن کی بین الاقوامی پروازوں کے کرائے 5 سے 6 ہزار روپے تک کم کیے گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ  کرایوں میں کمی دوپہر اور شام کی پروازوں کے لیے کی گئی ہے جب کہ صبح کے اوقات میں کراچی سے چلنے والی پرائم پروازوں کے کرائے کم نہیں کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کے باعث حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی کمی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…