اسلام آباد۔۔۔۔سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ اور پنجاب کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کل تک حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نمٹا دیا۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں ایک ہی دن بلدیاتی انتخابات کرائیں گے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ صوبے میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کے پی کے حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابات کا شیڈول طے کرے جس کے بعد عدالت نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نمٹا دیا۔سماعت کے دوران پنجاب اور سندھ کی جانب سے بھی حلقہ بندیوں سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معززعدالت نے دونوں رپورٹس مسترد کردیں۔ جسٹس ناصر الملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، پنجاب حکومت خود سے حلقہ بندیاں کیسے کرسکتی ہے، پنجاب حکومت الیکشن کمیشن سے مل کر رپورٹ جمع کرائے۔ اس موقع پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ الیکشن کمیشن سے تعاون کررہی ہے تاہم عدالت نے دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ائندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ کا حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ اور پنجاب کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































