جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جمعیت علما اسلام کا 5 دسمبر کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان

datetime 1  دسمبر‬‮  2014 |

سکھر۔۔۔۔جمعیت علما اسلام نے مقتول رہنما خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف سندھ بھر سمیت ملک کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 5 دسمبر کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو ائی کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرخالدمحمود سومروکی شہادت سب کیلیے ایک سانحہ ہے، ہم قاتلوں کے پیچھے نہیں بھاگ سکتے حکومت اعتراف کرلے کہ وہ بے بس ہے تاکہ ہر شخص بندوق لے کر اپنی حفاظت خود کرے اور پھر گلا شکوہ نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ائین و قانون کی پابندی بھی کریں اور اپنے کارکنوں پر جبربھی کریں کہ بندوق نہیں اٹھانا اور انہیں ائین و قانون کے دائرے میں زندگی گزارنے پرامادہ کریں اور اس کے بدلے ہمیں نہتا کرکے قاتلوں اور مجرموں کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو یہ کس قسم کی فضا بنائی جارہی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا آج عوام دھماکوں میں اڑجاتے ہیں اور جو نامورشخصیات ہیں انہیں نشانہ بنا کرقتل کیا جارہا ہے جو جمہوریت کی بساط لپیٹنے کا عمل ہے تاکہ سیاسی ماحول عسکریت پسند قوتوں کے ہاتھ میں آجائے اور سیاسی لوگ بے بس ہوجائیں اوراس فضا میں ملک میں جمہوری سیاست نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر مسلح کر کے قاتلوں کو مسلح کردیا گیا، میں کس کے ہاتھ پراپنا لہو تلاش کروں؟ ملک ہمیں اسکا جواب دے،عوام کی جانب سے ہڑتال کی کال پر لبیک کرنے پر ان کیشکرگزار ہیں۔جے یو ائی کے امیر نے امریکا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے 2001 سے اسلامی دنیا کو نشانے پر رکھا ہوا ہے اور وہ اپنیحق میں جغرافیائی تبدیلیاں کرنیکیلیے جنگ چاہتا ہے جب کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جنگ امریکا کا یجنڈا ہے اور وہ 21ویں صدی کو اپنی صدی کہتا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…