شارجہ۔۔۔۔۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ ٹیسٹ میں کسی ایک میچ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بن گیا۔یہ سنگ میل پاکستانی بیٹسمین اسد شفیق نے دوسری اننگز میں اپنی137رنز کی اننگز میں چھ چھکے لگانے کے دوران قائم کیا، شارجہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر35 بلند وبالا شاٹس لگائے گئے، اس معاملے میں پرانا 27 چھکوں کا ریکارڈ 2006 میں فیصل ا باد میں پاکستان اور بھارت کے ٹیسٹ میں بنا تھا، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی اولین اننگزمیں 22 چھکے لگاکر نیا ریکارڈ بھی بنایا تھا، اس سے قبل ٹیسٹ میچ میں کسی ایک ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ17چھکے لگانے کا ریکارڈ ا?سٹریلیا کے قبضے میں تھا، جو اس نے 2003 کے پرتھ ٹیسٹ میں زمبابوے کیخلاف بنایا تھا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے کپتان برینڈن میک کولم نے11 چھکے لگائے،پاکستان نے پہلی اننگز میں پانچ چھکے لگائے تھے، نیوزی لینڈ نے کسی بھی ٹیسٹ میں اپنا بہترین مجموعہ 690رنز ترتیب دے دیا، اس سے قبل کیویز کی طویل دورانیے کی کرکٹ میں بہترین کاوش8 وکٹ پر 680رنز تک رسائی تھی، یہ کارنامہ انھوں نے رواں برس فروری میں ویلنگٹن کے مقام پر بھارت کیخلاف انجام دیا تھا۔
شارجہ ٹیسٹ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بن گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































