چیف الیکشن کمشنر کا تقرری ، مزید مہلت حکومت کی حتمی یقین دہانی سے مشروط
اسلام آباد۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مزید مہلت حکومت کی حتمی یقین دہانی سے مشروط کردی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر تقرری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوئی ہے آج شام وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ملاقات کریں گے، امید ہے کہ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ حل ہوجائے گا۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آج چیف الیکشن کمشنرکی تقرری ہوجائیگی؟۔ جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ اطلاعات یہ ہے کہ آئینی ترمیم کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہے، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا۔اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ سے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لئے پیرتک مہلت دینے کی استدعا کی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قائم مقام الیکشن کمشنر کو5دسمبرسیواپس بلانیکاحکم دے چکے ہیں، وہ ٹھوس یقین دہانی کرادیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام حتمی ہوگا توعدالت مزید مہلت دے سکتی ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم کراچی کے دورے پر ہیں جس پر سپریم کورٹ نے انہیں حکومتی ہدایات لینے کے لئے ایک روز کی مہلت دے دی۔ کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































