اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ میں دیوار نے چار سال تک لڑکا چھپائے رکھا کیسے ،جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلانٹا ۔۔۔۔ امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ایک 13 سالہ لڑکا جو چار سال پہلے گم ہو گیا تھا، ایک گھر کی مصنوعی دیوار کے پیچھے سے ملا ہے۔لڑکے کا نام جاری نہیں کیا گیا۔ اس نے اپنی جگہ کے بارے میں اپنی ماں کو ایس ایم ایس کر کے بتا دیا، جس نے پولیس کو خبر کر دی۔پولیس نے لڑکے کو برآمد کر کے ماں کے حوالے کر دیا ہے۔لڑکے کے باپ اور ایک عورت کو بچوں پر ظلم اور قید میں رکھنے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس سارجنٹ کیون ہیوز نے کہا کہ لڑکے کے والد اور سوتیلی ماں نے لڑکے کی قید کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔پولیس نے جمعے کی رات کلیٹن کے علاقے میں واقع اس مکان کا معائنہ کیا تھا لیکن انھیں گمشدہ لڑکے کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق جب انھوں نے چند گھنٹے بعد دوبارہ تلاشی لی تو انھیں گراج میں ایک الماری کے پیچھے سے لڑکا ملا۔
سارجنٹ جواین سدرلینڈ نے ڈبلیو ایس بی ٹی وی کو بتایا کہ لڑکا خوف کی وجہ سے صدمے کی حالت میں تھا لیکن آزاد ہونے پر بیحد خوش ہوا۔ڈبلیو ایس بی ٹی وی کے مطابق لڑکے کی ماں نے بچوں کی فلاح کے حکام کو اس کی گمشدگی کا بتایا تھا لیکن پولیس میں رپٹ درج نہیں کروائی تھی۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…