شارجہ۔۔۔۔تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 690 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ اس کے 4 کھلاڑی 40 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 690 رنز کے جواب میں پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 40 رنز بنا لئے ہیں۔ محمد حفیظ 24 رنز بنا کر مارک کریگ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود 4، اظہر علی 6 اور یونس خان اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو ٹرینٹ بولٹ نے اپنا شکار بنایا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں اننگز میں 690 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو مارک کریگ 34 اور ایش سوڈھی صفر پر بیٹنگ کر رہے تھے، مارک کریگ 65 رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بنے جب کہ ایش سوڈھی 22 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور محمد طلحہ نے 4،4 جب کہ محمد حفیظ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 351 رنز بنائے تھے جس میں محمد حفیظ کے شاندار 197 رنز شامل تھے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک کریگ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان برینڈن میک کولم نے شاندار ڈبل سنچری جب کہ کین ولیمسن نے 192 رنز بنائے۔
شارجہ ٹیسٹ ، 4 پاکستانی کھلاڑی 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے،شکست کا خطرہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ
-
خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
بارش کا الرٹ جاری
-
یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی
-
ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
-
عیدالفطر کب ہوگی؟ بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کا بڑا انکشاف
-
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
-
11 مارچ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
’بانی پی ٹی آئی کو آج یا کل ہی رہا ہونا چاہیے‘
-
ایران پر بڑا حملہ،30سے زائد تیل کے ذخائر تباہ، امریکا اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے
-
بارشیں اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا



















































