لاہور۔۔۔۔ وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے پھر پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان کا پلان ’سی‘ ’ڈی‘ تک نہیں پہنچے گا اس سے قبل ہی حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ ماضی میں ہر حکومت میں شامل رہی ہے، لڑائی جھگڑا کرکے اپنے مطالبات منوانا ان کا طریقہ کار ہے، کراچی کے حالات پرویز مشرف کے دورسے خراب ہیں، شہر میں ایرانی تیل، قبضہ گروپ اور دیگر مافیا کی لڑائی ہے، شہر میں امن کے قیام کے لئے پولیس اور رینجرز مثبت کردار ادا کررہی ہے جس پر کسی کو تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پلان ’سی‘ ناکام ہوجائے گا اور یہ ’ڈی‘ تک نہیں پہنچے گا ، اس سے قبل ہی حالات بہتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی مذمت کررہا ہے، ان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس تحقیقات کررہی ہے ، امید ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا
عمران خان کا پلان ’سی‘ ’ڈی‘ تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام ہوجائے گا ، منظور وسان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































