جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں37 رنز کی برتری

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ ۔۔۔۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 388 رنز بنائے ہیں۔نیوزی کو پاکستان کے خلاف 37 رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔میچ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے پر کین ویلمسن اور راس ٹیلر کریز پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 135 اور 26 رنز بنائے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میک کلم اور کین ویلمسن نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 297 رنز بنائے۔اسی دوران برینڈن میک کلم نے اپنی ڈبل سنچری جبکہ کین ویلمسین نے سنچری بنائی۔برینڈن میک کلم نے 21 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے رنز بنائے۔میچ کے تیسرے دن پاکستان کو پہلی کامبیابی اس وقت ملی جب برینڈن میک کلم 348 رنز کے مجموعی سکور پر 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے راحت علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 351 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔نیوزی لینڈ کے سپنر مارک کریگ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 94 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ان کے کریئر کی بہترین بولنگ ہے۔پاکستان اننگز کی خاص بات محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ تھی تاہم وہ صرف تین رنز کی کمی سے اپنی پہلی ڈبل سنچری نہ بنا سکے۔حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی اور آخری پانچ وکٹیں سکور میں صرف 40 رنز کا اضافہ کر سکیں۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔شارجہ میں کھیلنے جانے والے اس میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کو اس ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔
ابوظہبی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے 248 رنز سے جیتا تھا جبکہ دبئی میں کھیلا گیا دوسرا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بے نتیجہ رہا تھا۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…