اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انتخابی دھاندلی ، الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کو طلب کرلیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔لاہورمیں انتخابی عذر داریوں کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونل میں این اے 122 میں انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران گواہاں نے اپنا بیان قلم بند کرایا، دوران جرح گواہان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران پریزائڈنگ افسر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں جعلی ووٹ ڈلواتے رہے، جس پر انہوں نے احتجاج کیا لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ووٹوں کی گنتی سے قبل انہیں پولنگ اسٹیشنز سے نکال دیا گیا، فارم 14 کا سرکاری نتیجہ بھی نہیں دیا گیا۔ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر گواہان کو 6 دسمبرکو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ این اے 122 سے موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمران خان تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…