جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

معین خان ہی ورلڈکپ 2015 تک چیف سلیکٹر رہیں گے، شہریار خان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔۔ ’’لفظی فائرز‘‘ کے بعد چیئرمین بورڈ نے ہتھیار ڈال دیے، انھوں نے ٹیم منیجرمعین خان کو ورلڈکپ 2015 تک چیف سلیکٹر بھی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس سے قبل وہ کئی بار ان سے ایک ذمہ داری واپس لینے کا کہہ چکے تھے۔اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا ڈبل رول بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، شہریار خان کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعداد 6 کے بجائے 4 کرکے جونیئر چیف سلیکٹر کو شامل کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاکہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل 10 میں سے 7 عہدیداروں سے ایک ایک عہدہ واپس لیا جائیگا تاہم مشتاق احمد، معین خان اور عائشہ اشعر کو دوہری ذمہ داری ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ شہریار خان نے واضح کیا کہ معین خان ورلڈ کپ 2015ء4 تک ٹیم منیجر کے عہدہ پر کام کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی ارکان کی تعداد 4 کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بھی شامل ہوگا، نئی کمیٹی دسمبر کے پہلے ہفتے میں تشکیل دے دی جائے گی۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں، پہلے مرحلے میں ا ئرلینڈ، ہالینڈ اور زمبابوے کو لانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم بڑی ٹیموں کی راہ ہموار کرنے کیلیے مزید 2 سے 3 سال کا عرصہ لگے گا۔ایک سوال پر شہریار خان نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ا ڈٹ رپورٹ پیش کی گئی جس میں کچھ ارکان نے اعتراضات بھی اٹھائے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…