اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

۔جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ کے رہنماڈاکٹر خالد سومرو سکھر میں قتل

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر۔۔۔۔پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ سندھ کے سیکریٹری جنرل خالد سومرو کو ہلاک کر دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت خالد محمود سومرو پر حملہ کیا جب وہ مدرسے میں فجر کی نماز پڑھا رہے تھے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انھیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ڈاکٹر خالد سومرو جمعے کو پیغام امن کانفرنس میں شرکت کے لیے سکھر پہنچے تھے۔ڈاکٹر خالد سومرو کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔وہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور سابق سینیٹر بھی تھے۔پولیس کی بھارت نفری مدرسے اور ہسپتال پہنچ گئی ہے۔جے یو آئی سیکرٹری جنرل سندھ کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ہسپتال میں خالد محمود سومرو کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا جس کے بعد میت کو لاڑکانہ منتقل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…