جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

ایبولا وائرس کی تشخیص کرنے والا آلہ بن گیا! اب آپ اور آپکے پیارے بروقت اس مرض کی تشخیص کرا سکتے ہیں۔ کیسے؟

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبولا وائرس کا منٹوں میں پتہ لگانے کی سائنسدانوں کی کوششیں بالآخر رنگ لے آئی ہیں اورسوٹ کیس کی سائز کی ایک ایسی لیبارٹری تیار کی گئی ہے جو جس کی مدد سے صرف 15 منٹ میں مریض میں ایبولا وائرس کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خون اور تھوک کے نمونوں کے ٹیسٹ سے صرف  15 منٹ میں کسی بھی مریض میں موجود ایبولا وائرس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف فوری مریض کا علاج ممکن ہوگا بلکہ اس سے وائرس کی منتقلی کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ تحقیق کاروں کے نزدیک سب سے اہم بات یہ تھی کس طرح دور افتادہ علاقوں کے اسپتالوں جہاں طبی سہولیات کی کمی ہے وہاں ایبولا کے  ٹیسٹ کے لیے مخصوص لیبارٹری قائم کی جائے اوراس کا حل اس لیبارٹری کو تیار کرکے نکالا گیا،شمسی توانائی سے چلنے والی  سوٹ کیس کے سائز کی اس نئی لیبارٹری کو کہیں بھی باآسانی لے کر جایا جاسکتا ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس لیبارٹری میں کئے جانے والا  ٹیسٹ موجودہ طریقہ کار سے 6 گنا کم وقت لیتا ہے، اس سے قبل جو طریقہ استعمال کیا جا رہا تھا اس میں مریض کے خون میں  موجود جینیٹک میٹریل سے تشخیص کی جاتی تھی جس میں خون کے اس نمونے کو خصوصی لیباریٹریز بھیجا جاتا تھا جس میں بہت زیادہ وقت درکار ہوتا تھا۔

واضح رہےکہ رواں سال افریقا میں ایبولا وائرس سے اب تک 5700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں گیانا، لائبیریا اور سیرا لیون میں ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…