اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو 30 نومبر کے جلسے کی اجازت مل گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 30 نومبر کے جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام ا باد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کی اجازت سے متعلق جہانگیر ترین اور اسد عمر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ 30 نومبر کو جلسے کے لیے تحریک انصاف سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ضلعی انتطامیہ نے معاہدے کی کاپی عدالت میں پیش کی جس کے مطابق معاہدے میں اتفاق کیا گیا ہے کہ 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر پولیس کو کارکنوں کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہوگا جبکہ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر مزید کارروائی 2 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
دوسری جانب 30 نومبر سے قبل ہی انتظامیہ نے اسلام ا باد کی اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر کنٹینر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور ریڈ زون کے اطراف پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کی جانب سے ٹریفک پولیس کو جلسے میں ا نے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بھی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…