جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

35 ویں چیمپئنز ٹرافی کیلیے18 رکنی قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کراچی۔۔۔۔35 ویں چیمپئنز ٹرافی کیلیے18 رکنی قومی ہاکی اسکواڈ منتخب کرلیا گیا، جونیئرز اور سینئرز کے امتزاج سے مشکل مہم سر کرنے کی کوشش ہوگی۔ایشین گیمز سلور میڈلسٹ ٹیم کے کپتان اولمپئن محمد عمران کو عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے، اولمپئن شفقت رسول نائب ہونگے،قبل ازیں ٹرائلز کے ممکنہ 20کھلاڑیوں میں شامل اظفر یعقوب اور رضوان علی کو ڈراپ کرکے ہالینڈ میں لیگ کھیل کر واپس ا نے والے راشد محمود اور رضوان سینئر کو ٹیم میں جگہ دیدی گئی۔ چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کیلیے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلنا ہوگا۔ہیڈ کوچ و منیجر شہناز شیخ نے کہا کہ پنالٹی شوٹ پر مہارت حاصل کرلی،دفاع بھی مزید مضبوط ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بھوبنیشور میں 6سے14دسمبر تک شیڈول چیمپئنز ٹرافی کیلیے18رکنی قومی ٹیم کا اعلان ہاکی کلب اف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں مختصر ٹرائلز کے بعد کیا گیا، چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے ایک رکن ایازمحمود، منیجر و کیمپ کمانڈنٹ شہناز شیخ اور پی ایچ ایف سیکریٹری رانا مجاہد کے ہمراہ پلیئرزکی کارکردگی کا جائزہ لیا، سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان خالد بشیر، مصدق حسین اور چوہدری محمد ارشد اس موقع پر موجود نہیں تھے۔ایشین گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے ٹیم کے کپتان اولمپئن محمد عمران کو عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے، اولمپئن شفقت رسول نائب ہونگے،قبل ازیں ٹرائلز کے دوران 20 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل اظفر یعقوب اور رضوان علی کو ڈراپ کرکے حال ہی میں ہالینڈ میں لیگ کھیل کر واپس ا?نے والے راشد محمود اور رضوان سینئر کو اسکواڈ میں جگہ دیدی گئی۔
اعلان کردہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، امجد علی(گول کیپرز) محمد عمران (کپتان) محمد عرفان، سید کاشف شاہ( فل بیکس) عماد شکیل بٹ، محمد توثیق، راشد محمود، رضوان جونیئر، زوہیب اشرف، تصور عباس( ہاف بیکس) شفقت رسول(نائب کپتان) وقاص شریف، عمربھٹہ، دلبراحمد، رضوان سینئر، علی شان اور ارسلان قادر شامل ہیں۔ قومی ٹیم 2 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگی، چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اپنا پہلا میچ6 دسمبر کو بیلجیم سے کھیلے گا، گرین شرٹس اگلے روز انگلینڈ سے ٹکرانے کے بعد 9 دسمبر کو عالمی چیمپئن آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اتریں گے۔
دریں اثناء4 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ قومی سکواڈ دستیاب بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہر پوزیشن پر پلیئرز کا انتخاب اہلیت کی بنیاد پر کیا گیا، فٹنس لیول بھی بہتر ہے، میگا ایونٹ میں مضبوط ٹیموں کا سخت چیلنج درپیش ہوگا، ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔
انھوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود عمدہ نتائج کیلیے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، عمدہ کار کردگی کے ذریعے بہتر نتائج دینے کیلیے پْرعزم ہیں۔ ہیڈ کوچ و منیجر شہناز شیخ نے کہا کہ قومی ٹیم نے پنالٹی شوٹ پر مہارت حاصل کرلی،ایشین گیمز میں اس شعبے میں نوٹ کی جانے والی خامیوں پر قابو پانے کیلیے سخت محنت کی گئی ہے، اضافی کھلاڑی کی شمولیت سے دفاع بھی مزید مضبوط ہوگیا۔

Back to Conversion Tool

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…