اسلام ا باد۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو24 گھنٹے میں مستقل کرنے اورتنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کے بیانات حلفی مسترد کردیے ہیں اور ان سمیت سندھ وبلوچستان کو ا خری مہلت دیتے ہوئے دوبارہ بیانات حلفی جمع کرانے کے احکام جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگربیانات حلفی جمع نہ کرائے گئے تومتعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو انسان نہیں سمجھا جاتا، انھوں نے ریمارکس دیے کہ ایک ماہ سے زیادہ کاعرصہ گذرگیا، عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا گیا، کیوں نہ تمام متعلقہ افسروں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے جائیں؟ جمعرات کو جسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تنخواہوں اورمستقلی کے حوالے سے بشریٰ ا رائیں نامی درخواست گزارکی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس جواد نے کہا کہ کے پی، سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہر روز گولیوں کانشانہ بنایاجا رہا ہے۔ ایک روزقبل بھی کوئٹہ میں4 لیڈی ہیلتھ ورکرزکو قتل کردیا گیا۔ اب طفل تسلیاں نہیں چلیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں، پولیواور دیگربیماریوں کے خلاف مختلف مہموں میں خطرناک حالات میں بھی اپنے فرائض سرانجام دینے میں لیڈی ہیلتھ ورکرزپیش پیش رہتی ہیں، اس کے باوجودصوبے ان کے حوالے سے ابھی تک بیان حلفی کیوں جمع نہیں کرارہے ہیں۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قتل پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، صوبائی حکومتیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سیکیورٹی بہتر بنائیں۔ اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عدالتی احکام پرعمل کا پروسس جاری ہے، جلدتمام معاملات مکمل کر لیے جائیں گے۔ جلدہی بیانات حلفی عدالت میں جمع کرادیے جائیں گے۔ اس پرعدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ پہلے کافی وقت دیاگیا، مزید وقت نہیں دے سکتے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کو انسان نہیں سمجھا جاتا، سپریم کورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ
-
خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
بارش کا الرٹ جاری
-
یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی
-
ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
-
عیدالفطر کب ہوگی؟ بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کا بڑا انکشاف
-
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
-
11 مارچ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
’بانی پی ٹی آئی کو آج یا کل ہی رہا ہونا چاہیے‘
-
ایران پر بڑا حملہ،30سے زائد تیل کے ذخائر تباہ، امریکا اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے
-
بارشیں اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا



















































