ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مودی سے ملاقات صرف سلام دعا کی حد تک تھی، نواز شریف

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سارک سربراہ کانفرنس کے اختتامی سیشن کے دوران بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات صرف سلام دعا کی حد تک تھی۔نیپال میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے موقع پر طیارے میں صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات صرف سلام دعا کی حد تک محدود تھی اس میں مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، ہمارے مذاکرات منسوخ ہوئے ہیں سلام دعا تو ختم نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر مذاکرات منسوخ ہوئے تھے اور اس کو ہی مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے پہل کرنا ہو گی، ہم نشستاً، گفتاً، برخاستاً نہیں بلکہ بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں، ایسے مذاکرات کے حامی نہیں جن کا کوئی نتیجہ نہ نکلے۔عمران خان کے دھرنے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اس سے ملک کی ترقی متاثر ہورہی ہے، ان دھرنوں سے ملک اور عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان کا دھرنا اب دوچار روز کا ہے، وہ پہلے خیبر پختون خوا میں نیا پاکستان بناکر ددکھائیں پھر دوسروں کو تلقین کریں، لوگ ان سے پوچھیں کہ ووٹ کس لئے لئے تھے۔ عمران خان کیساتھ پس پردہ مذاکرات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب سامنے بات ہوسکتی ہے تو ہمیں چھپ کر بات کرنے کی کیا ضرورت ہے، دھرنوں کے باوجود ملک معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، ابھی ہم نے سکوک بانڈکا اجرا کیا جس کے لئے ہم 50 ?روڑ ڈالر کی توقع کررہے تھے لیکن ہمیں ڈھائی ارب ڈالرکی آفرز موصول ہوئیں، ہم نے مناسب سمجھا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر تک بیچیں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…