ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شوہر گنجا ہے ،خاتون نے عدالت کے ذریعے خلع حاصل کر لی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ۔۔۔۔۔ مرد گنجے پن کو اپنی شخصیت کے لئے معیوب سمجھتے ہیں اور بعض اوقات یہی گنجا پن بیوی کی ناراضگی کا سبب بن کر بات علیحدگی تک بھی جا پہنچتی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے محض اس لیے خلع حاصل کر لی کہ اس کا شوہر گنجا ہے اور اس کے جسم سے بو آتی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی ایک فیملی کورٹ نیحال ہی میں’جیلان’ نامی خاتون کی اپنے شوہر ‘آسرم’ سے خلع کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے دونوں میں علیحدگی کرادی۔ خلع حاصل کرنے والی خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شوہر کے گنجا ہونے کی وجہ سے اسے اپنی سہیلیوں میں شرمندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا عدالت اپنے خصوصی اختیارات کے ذریعے اسے خلع دلوائے۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گنجے شوہر سے کئی بار سر میں مصنوعی طریقے سے بال لگوانے کا بھی مطالبہ کیا مگر اس نے میری بات سنی ان سنی کردی۔ جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں ایسے شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی جو میرے لیے میری سہیلیوں میں مسلسل شرمندی کا موجب بنا رہے، میں نے اس سے طلاق مانگی تو اس نے انکار کر دیا جس کے بعد مجھے عدالت کے ذریعے خلع لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…