جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کاحملہ،4 رضاکار جاں بحق

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ۔۔۔۔مشرقی بائی پاس پر پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 رضاکار جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیو رضاکار معمول کے مطابق بچوں کو قطرے پلانے جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 رضاکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران 4 زخمی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 7 پولیو ورکرز سوار تھے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون رضا کار حمیدہ بی بی بھی شامل ہے۔
وقوعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مار کارروائی شروع کردی جبکہ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ افسوسناک واقعے کے بعد ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم غیر معینہ مدت تک کے لئے روک دی گئی جبکہ سیکرٹری داخلہ بلوچستان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دیگر اضلاع میں مہم جاری رہے گی اور رضاکاروں کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ مشرقی بائی پاس ماضی میں بھی 2 مرتبہ اس قسم کا واقعہ پیش ا چکا ہے تاہم سیکیورٹی حصار کے باوجود دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…