جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے، کیسے؟ اور کون ہونگے پہلے مہمان؟

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان میں ایک مرتبہ پھر عالمی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے جبکہ پی سی بی نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ پاکستان “اے ” اور کینیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق کینیا کی ٹیم آئندہ ماہ 11 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس دوران 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ کینیا اور پاکستان کے درمیان تمام میچز قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ پہلا ون ڈے 13 دسمبر، دوسرا 15، تیسرا  16، چوتھا  18 اور سیریز کا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

کینیا کا دورہ پاکستان  میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے راہ ہموار کرنے کی ایک کوشش ہے جب کہ اس حوالے سے چیرمین پی سی بی شہریار خان کا حال ہی میں کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پہلے مرحلے میں چھوٹی ٹیموں کو دعوت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2009 کو مسلح دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کردیا تھا جس کے بعد سے ملک میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…