جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک تو مسلمان اور اوپر سے پاکستانی؟ بیلجیم میں پاکستانی نوجوان کو ایک ایسی بات پر دہشت گرد قرار دیدیا گیا جسے سن کر آپ حیرت میں ڈوب جاینگے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز: دہشت گردی کا خوف یورپی ممالک کے سر پرکتنا سوار ہوچکا ہے اس کا ایک مظاہرہ بیلجیم میں نظرآیا جہاں پاکستانی نوجوان کو بس میں سفر کے دوران کرکٹ بیٹ کو اپنی شرٹ میں چھپا کر لے جانے پر دہشت گرد قرار دے کر پوری فیملی کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ’’ دی ٹیلی گراف‘‘ کے مطابق 22 سالہ پاکستانی نوجوان عاصم عباسی نے کچھ روز قبل بارش کے دوران  بس میں  سوار ہوتے وقت اپنے کرکٹ بیٹ کو شرٹ میں چھپا لیا تاکہ وہ گیلا نہ ہو لیکن دیکھنے والے کو گن کی طرح نظر آیا  اور ان کی بس سے لی گئی اس تصویر کو دیکھ کر پولیس نے عاصم کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے نہ صرف پورے علاقے میں سرکولیٹ کردیا بلکہ اخبارات میں بھی اس کی تصاویر کے ساتھ یہ خبر لگادی کہ ایک مسلح دہشت گردبرسلز میں گھوم رہا ہے،  چونکہ عاصم نے داڑھی بھی رکھی ہوئی تھی اس لیے پولیس کو یقین ہوگیا یہ کوئی دہشت گرد ہی ہے۔

اخبار کے مطابق جیسے ہی عاصم نے اپنی یہ تصاویر اخبارات میں دیکھیں اس نے فوری طورپر پولیس سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کیا کہ وہ مسلح نہیں تھا بلکہ اس نے کرکٹ بیٹ کو شرٹ میں چھپایا تھا کیونکہ بارش ہورہی تھی اور اسے خدشہ تھا کہ اگر بیٹ گیلا ہوگیا تو اس سے بیٹنگ نہیں کر پائے گا۔ عاصم عباسی کی جانب سے پولیس سے رابطہ کرنے کے باوجود اسے اپنے 7 افراد پر مشتمل خاندان سمیت بیلجیم کی شہریت سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ دوسری جانب بیلجیم پولیس کو نوجوان سے معافی نہ مانگے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ اس صورت حال پر پاکستانی سفارت خانے نے کسی بھی قسم کے تبصرہ سے انکار کردیا ہے۔

برسلز میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ان کے والد طفیل عباسی کو پاکستان کا امیج خراب کرنے کی پاداش میں فارغ کردیا گیا ہے۔ عاصم کا کہنا تھا کہ اسے پاکستانی سفارت خانے سے فون آیا کہ وہ اپنے پاسپورٹ واپس کردیں کیونکہ ان کا پورا خاندان بیلجیم میں رہنے کا حق کھو چکا ہے۔ ادھر دفتر خارجہ کی ترجمان نے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ طفیل عباسی کی مدت ملازمت مارچ 2014 میں پوری ہوچکی اور ان کا تبادلہ معمول کی بات ہے۔ ترجمان نے عاصم عباسی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں برسلز میں یہودیوں کے  میوزیم پر حملے کے بعد سے پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی بھی قسم کا اسلحہ یا ایسی کوئی بھی چیز لے جانے پر پابندی ہے جس سے کسی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…