جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ کا ایک اہم فیصلہ، اگر آپ یا آپکا کوئی پیارا امریکہ رہتا ہے یا رہنے کا ارادہ ہے تو یہ خوشخبری ضرور پڑھیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے امیگریشن اصلاحات سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر جاری کردیا جس کے بعد ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تقریباً 50 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نئی اصلاحات کی وجہ سے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد ملک بدری سے بچ سکتے ہیں، امریکا ہمیشہ سے تارکین وطن کی سرزمین رہا ہے اور وہ چھپے رہنے کا عمل ترک کر کے سامنے آئیں اور قانون سے اپنا درست تعلق استوار کریں۔ صدر اوباما کی اصلاحات کے نتیجے میں جن افراد کو فائدہ پہنچے گا ان میں سے بیشتر وہ والدین ہیں جن کی اولاد امریکی شہری ہے یا پھر 5 برس سے غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہیں جب کہ نئی اصلاحات کے نتیجے میں متعدد پاکستانیوں کو بھی ایگزیکٹو آرڈر کا براہ راست فائدہ ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا امیگریشن سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن اس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو بےدخل کرنا حقیقت پسندانہ نہیں اس لئے محنت کش تارکینِ وطن کو ایک موقع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ وہ عام معافی کا اعلان نہیں کر رہے بلکہ عام فہم معاملہ اور درمیانی راستہ ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد قانونی طور پر کام کرنے کے اہل ہو جائیں گے لیکن نہ تو انھیں شہریت اور نہ ہی دیگر امریکیوں کی طرح حکومتی امداد مل سکے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت ری پبلکن پارٹی نے کہا ہے کہ کانگریس سے منظوری لیے بغیر یہ اقدام صدر کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے اور اس سے حکومت اور حزب اختلاف کے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ نئی اصلاحات کا نفاذ صدر کے اختیار میں نہیں ہے اور وہ اس کی مخالفت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا میں اس وقت ایک کروڑ دس لاکھ کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن مقیم ہیں جبکہ صدر براک اوباما گذشتہ کئی برسوں سے امریکہ کے امیگریشن قوانین میں بہتری لانے کے وعدے کر رہے ہیں لیکن کانگریس میں رپبلکن پارٹی کے اراکین کی مخالفت کی وجہ سے صدر کو اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…