جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کو جیت کے لیے 261 رنز کا ہدف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

دبئی۔۔۔۔ روس ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو جیت کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔نیوزی لینڈ نے میچ کے آخری دن 167 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے بلے بازی شروع کی تو ٹیلر اور مارک کریگ وکٹ پر موجود تھے۔میچ کے شروع میں پاکستان کو وکٹ حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن راحت علی کی گیند پر فیلڈر کیچ لینے میں ناکام رہے۔
اس کے بعد کیوی کھلاڑیوں نے کھل کر بیٹنگ کی اور تیزی سے رنز اسکور کرنا شروع کیے۔کریگ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو یاسر شاہ کی اننگ میں چوتھی وکٹ بنے تاہم اس سے قبل وہ 34 رنز بنا چکے تھے۔اسکور میں دو رنز کے اضافے سے ٹیلر بھی یاسر شاہ کی وکٹ بن گئے جس کے ساتھ یاسر نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔روس ٹیلر نے 12 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ ٹم ساؤدھی کی صورت میں گری لیکن آؤٹ ہونے سے انہوں نے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 250 تک پہنچا دیا۔ساؤدھی کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی کیوی قائد نے 250 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 261 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے جو اسے 3.67 کی اوسط سے حاصل کرنا ہے۔361 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو توفیق عمر کی صورت میں اسے جلد ہی پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا جو دوسری اننگ میں بھی کچھ نہ کر سکے۔اس کے بعد اظہر علی اور شان مسعود نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی جہاں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 32 رنز بنائے تھے۔پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے دن کے بقیہ کم از کم 58 اوورز میں 3.94 کی اوسط سے مزید 229 رنز درکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…