دبئی ۔۔۔۔۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والے دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔جمعے کو میچ کے آخری دن اب سے کچھ دیر قبل تک نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنا لیے ہیں۔نیوزی لینڈ کو پاکستان پر اس وقت 228 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔اس وقت کریز پر راس ٹیلر اور مارک کریگ موجود ہیں اور ان دونوں کے درمیان 50 سے زیادہ رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔اس دوران ٹیلر نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 12ویں سنچری 12 چوکوں کی مدد سے مکمل کی ہے۔آخری دن کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان نے ساتویں کامیابی حاصل کرنے کا موقع اس وقت گنوا دیا جب توفیق عمر راحت علی کی گیند پر سلپ میں مارک کریگ کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں اب تک کپتان برینڈن میک کلم اور راس ٹیلر کے علاوہ باقی بلے باز متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔میک کلم 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیلر اب بھی میدان میں موجود ہیں۔پاکستانی سپنرز نے دوسری اننگز میں مہمان بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا ہے اور اب تک گرنے والی تمام وکٹیں سپنرز کے حصے میں ہی آئی ہیں۔لیگ سپنر یاسر شاہ اور آف سپنر ذوالفقار بابر نے تین، تین وکٹیں لی ہیں۔اس سے قبل میچ کے چوتھے دن پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سرفراز احمد کی عمدہ سنچری کی بدولت 393 رنز کا مجموعہ بنانے میں کامیاب رہی تھی اور یوں نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان پر دس رنز کی برتری ملی تھی۔نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے دن 403 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈکا دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دوحہ حملے کا جواز دیتے ہوئے نیتن یاہو کا 2 بار پاکستان کا ذکر
-
قطر کے بعد اسرائیل کا اگلا نشانہ کون سابڑااسلامی ملک ہوگا،امریکی تھنک ٹینک نے اشارہ ...
-
’آپ کو اپنا منہ بند رکھنا چاہیئے اگر کسی دن میں نے پکڑلیا ناں‘ ...
-
گندم مارکیٹ کریش ہو گئی
-
چیف جسٹس کا جسٹس منصور کو باہر جانے کیلئے این او سی دینے سے انکار
-
قطر پر حملے کا حکم کس نے دیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے اصل ذمہ دار کا ...
-
عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز وائرل کیس میں نیا موڑ
-
ایپل کا2 پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
بچوں کے لیے خوشخبری ،تعلیمی اداروں پرپابندی عائد
-
ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی رعایت دینے ...
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
-
اسلام آباد میں باپ، بیٹا اور بیٹی کا قتل؛ ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دوحہ حملے کا جواز دیتے ہوئے نیتن یاہو کا 2 بار پاکستان کا ذکر
-
قطر کے بعد اسرائیل کا اگلا نشانہ کون سابڑااسلامی ملک ہوگا،امریکی تھنک ٹینک نے اشارہ دیدیا
-
’آپ کو اپنا منہ بند رکھنا چاہیئے اگر کسی دن میں نے پکڑلیا ناں‘ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا ایمان مزاری...
-
گندم مارکیٹ کریش ہو گئی
-
چیف جسٹس کا جسٹس منصور کو باہر جانے کیلئے این او سی دینے سے انکار
-
قطر پر حملے کا حکم کس نے دیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے اصل ذمہ دار کا نام بتادیا
-
عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز وائرل کیس میں نیا موڑ
-
ایپل کا2 پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
بچوں کے لیے خوشخبری ،تعلیمی اداروں پرپابندی عائد
-
ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی رعایت دینے کا اعلان
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
-
اسلام آباد میں باپ، بیٹا اور بیٹی کا قتل؛ ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات
-
سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی دولت پر جنگ
-
کیا حملہ کامیاب رہا ، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون