جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ایسے حیرت انگیز’’دستانے‘‘ جسے پہن کرانسان بغیر کسی مدد کے دیوار پر چڑھ سکتا ہے؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

لندن: انسان کی ہمیشہ سے کچھ ایسا کرنے کی کوشش رہی جس کو کرکے وہ منفرد نظر آئے اوراسی ہی خواہش کو مد نظررکھنے ہوئے  اسپائڈر مین جیسی فلمیں تخلیق کی گئیں لیکن اب انسان کا اسپائڈر مین بننے کا خواب حقیقت کر روپ دھارنے لگا ہے کیوں کہ برطانیہ میں ایسے دستانے تیار کر لیے گئے ہیں جسے پہن کر شیشے جیسی شفاف دیواروں پر بھی بغیر کسی مدد کے چڑھنا ممکن ہوگیا ہے۔

برطانیہ کی اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی میں تیارکردہ سیلیکون کے ان دستانوں کو لندن میں ایک شخص نے پہن کرتیزی سے شیشے کی دیوار پر چڑھ کر اس کی کامیابی کا ثبوت بھی فراہم کردیا، اس شخص نے ان دستانوں کو پہن کر 100 بار سے  زائد بار بغیر کسی رکاوٹ کے شیشے کی دیوار پر چڑھا اور دیکھنے والوں کو یوں لگا جیسے حقیقی اسپائڈر مین زمین پر اتر آیا ہو، ان دستانوں کو دیوار پر چپکانے والی قوت اور مالکیول کے درمیان استعمال کیا گیا جسے بین ڈر والز فورس کہا جاتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے چھپکلی دیوار پر تیزی سے چڑھتی چلی جاتی ہے، حالانکہ یہ قوت چھپکلی میں بہت کمزور ہوتی ہے تاہم اس کے پنجوں لگے انتہائی باریک بال اس کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں جس کے باعث وہ دیوار کے ساتھ مضبوطی سے چپکی رہتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے فوجیوں کے لیے ایسی اشیا تیار کی جاسکیں جس کی مدد سے وہ بغیر کسی رسی اور سیڑھی کے دیواروں پر چڑھ سکیں۔

COURTESY: Express news



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…