جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دوسر ا ٹیسٹ میچ، پاکستانی ٹیم مشکل میں

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

دبئی ۔۔۔۔۔دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ابتدائی سیشن میں نیوزی لینڈ کے بولروں نے مزید تین پاکستانی وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔اس وقت کریز پر پاکستان کی آخری بلے باز جوڑی سرفراز احمد اور راحت علی موجود ہیں اور پاکستان نے اب سے کچھ دیر قبل تک پہلی اننگز میں 320 رنز بنائے ہیں۔پاکستان کو اب بھی نیوزی لینڈ کی برتری کے خاتمے کے لیے مزید 83 رنز درکار ہیں۔جمعرات کو پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو یاسر شاہ سکور میں بغیر کوئی اضافے کیے پویلین لوٹ گئے۔مجموعی سکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد احسان عادل کی وکٹ گری۔ ان دونوں بلے بازوں کو ٹم ساؤدی نے آؤٹ کیا۔اس کے بعد نویں وکٹ کے لیے ذوالفقار بابر اور سرفراز احمد کے درمیان 25 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس دوران سرفراز نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔اس شراکت کا خاتمہ بولٹ نے ذوالفقار بابر کو آؤٹ کر کے کیا جنھوں نے پانچ رنز بنائے۔سرفراز پاکستان کے لیے اس اننگز میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں اس سے قبل اظہر علی نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 جبکہ یونس خان نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤدی اب تک تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر ہیں جبکہ سوڈھی اور بولٹ نے دو، دو وکٹیں لی ہیں۔نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم میچ کے دوسرے دن 403 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…