جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

رمیز راجہ نے محمد عامر کو وائرس قرار دیدیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے سپاٹ فکسنگ کے الزامات میں پابندی کا سامنا کرنے والے بولر محمد عامر کو ٹیم میں واپس لانے کی کوششوں پر کڑی تنقید کی ہے۔کرکٹ کی مقبول ویب سائٹ کرک انفو کے لیے لکھے جانے والے ایک کالم میں رمیز راجہ نے کہا کہ محمد عامر کی واپسی کی صورت میں کرکٹ ٹیم ’وائرس‘ یعنی سپاٹ فکسنگ کے خطرات سے ایک بار پھر دوچار ہو سکتی ہے۔
محمد عامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپس لانے کی تیزی سے جاری کوششوں کے بارے میں رمیز راجہ نے کہا: ’دنیا کیوں محمد عامر کو واپس لانے پر اس قدر تلی ہوئی ہے؟ کرکٹ کے حکام کسی وجہ سے عامر کو جلد از جلد اسی نظام میں واپس لانا چاہتے ہیں جس کے خلاف عامر نے جرم کیا ہے۔ یہ صاف ظاہر ہے کہ ان حکام نے میچ فکسنگ کی وجہ سے ہونے والی دغابازی اور دھوکہ دہی کا وہ درد محسوس نہیں کیا، جو میں نے کیا ہے۔‘رمیز راجہ نے اپنے کالم میں ذکر کیا کہ کس طرح 1990 میں سپاٹ فکسنگ میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے ان کو تجربہ ہوا۔ اس وقت ایک سکینڈل سامنے آیا جس کے نتیجے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک پر تاحال پابندی عائد کر دی گئی جبکہ سابق کپتان وسیم اکرم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ وقار یونس سمیت دیگر چھ نمایاں کھلاڑوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
رمیز راجہ کے مطابق موجودہ کھلاڑیوں سے پوچھنا چاہیے کہ آیا وہ محمد عامر کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔
محمد عامر پر سپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو 2015 میں ختم ہو رہی ہے۔’کسی کو چاہیے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی پوچھے کہ کیا وہ سب محمد عامر کی واپسی چاہتے ہیں؟‘۔رمیز نے کہا: ’کیا ان کھلاڑیوں کو اس ’’وائرس‘‘ کی زد میں لانا چاہیے جنھوں نے سخت محنت کر کے اپنے لیے راستہ بنایا اور اب وہ ایک ایسے شخص کے لیے جگہ چھوڑ دیں جس کا کردار اب بھی مشکوک ہے۔ یہ ان کارکردگی دکھانے والوں کے ساتھ کتنی ناانصافی ہو گی۔‘چند دن پہلے ہی بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے انسدادِ بدعنوانی کے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے بدعنوانی کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کی پابندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے قومی کرکٹ میں ان کے حصہ لینے کا فیصلہ مقامی کرکٹ بورڈز پر چھوڑ دیا تھا۔اس ترمیم شدہ کوڈ سے پاکستان کے تیز رفتار بولر محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ خاصے عرصے سے محمد عامر پر عائد پابندی کی مدت میں کمی کے لیے کوشاں رہا ہے اور پی سی بی کے ترجمان کے مطابق اس ترمیم کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ باضابطہ طور پر آئی سی سی سے محمد عامر کی پابندی میں نرمی اور انھیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کے آئندہ سال جنوری میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اجازت ملنے کی صورت میں محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…