پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

ملکہ حسن کے قاتل پکڑے گئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

ہونڈیورس میں پولیس نے ملک کی 19 سالہ ملکہ حسن ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ ٹرینڈیڈ کے قتل کے حوالے سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ ٹرینڈیڈ کی لاشیں شمالی شہر سارنتا باربرا سے برآمد ہوئی ہیں۔دونوں خواتین گذشتہ جمعرات سے لاپتہ تھیں اور دونوں کو آخری بار سارنتا باربرا کے علاقے میں منعقدہ ایک تقریب سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ملکہ حسن مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ صوفیہ ٹرینڈیڈ کے گرفتار بوائے فرینڈ پْلوٹارکو روئیز نے انھیں گولی مارنے اور بعد ازاں دفن کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ماریہ اپریل میں ہونڈیورس کی ملکہ حسن منتخب ہوئی تھیں اور انھوں نے لندن میں منعقد ہونے والے آئندہ مس ورلڈ کے مقابلہ حسن میں شرکت کرنا تھی۔ ماریہ ہوزے الواردو اور ان کی بہن صوفیہ ٹرینڈیڈ کی لاشیں ایک دریا کے قریب سے برآمد ہوئیں۔ہونڈیورس کے قومی پولیس ڈائریکٹر جنرل رامن سبیلون نے میڈیا کو بتایا کہ صوفیہ ٹرینڈیڈ کیگرفتار بوائے فرینڈ پْلوٹارکو روئیز نے دونوں بہنوں کو گولیاں مارنے اور بعد ازاں انھیں دفن کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہونڈیورس میں ایک لاکھ میں سے 90.4 لوگ قتل کر دیے جاتے ہیں اور یہ شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔قومی بیوریو کے سربراہ لیناردو اوساریو کا کہنا ہے کہ پْلوٹارکو روئیز نے ٹرینڈیڈ کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ رقص کرتے دیکھا اور حسد میں آ کر انھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس کے بعد انھوں نے ماریہ ہوزے الواردو کو بھی گولی مار کر دونوں کی لاشیں دفن کر دیں۔
اوساریو کے مطابق پولیس نے آلہ اور واردات کے دوران استمعال ہونے والی گاڑی کو بھی برآمد کر لیا ہے۔دونوں خواتین کو آخری بار 13 نومبر کو سالگرہ کی ایک تقریب میں بغیر نمبر پلیٹ کے ایک گاڑی سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہونڈیورس میں ایک لاکھ میں سے 90.4 لوگ قتل کر دیے جاتے ہیں اور یہ شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…