کابل۔۔۔۔ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورسیکیورٹی فورسز کے ا پریشن میں 2 کمانڈروں سمیت95 طالبان ہلاک اور70زخمی ہوگئے جبکہ 13کو گرفتار کرلیا گیا، صوبہ زابل میں سیکیورٹی اہلکاروں نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی۔مشرقی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں4عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ صوبائی پولیس چیف عبدالحبیب سیدخیل نے بتایاکہ ڈرون حملہ ضلع غازی ابادی میں کیا گیا جس میں 2 کمانڈروں سمیت 4جنگجومارے گئے۔ دوسری جانب افغان فورسز نے اپریشن کے دوران91 جنگجوؤں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے فوج اورانٹیلی جنس کیساتھ ملکرصوبہ کنٹر، ننگرہار، پروان، تخار، قندھار، ارزگان، غزنی، خوست، پکتیکا اور ہلمند میں انسداد دہشتگردی اپریشن کیا جس دوران 70 جنگجو زخمی بھی ہوئے جبکہ 13 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔صوبہ زابل میں فورسز نے پولیس ہیڈکواٹر پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ اورکوگولی مارکر ہلاک کر دیا۔ خودکش حملہ اورضلع شنکائی میں پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔دریں اثنا جرمن وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد جرمنی اور اٹلی کے تقریباً 1350 فوجی افغانستان میں تعینات رہ سکتے ہیں۔
جرمن وزارت دفاع کے مطابق یہ فوجی مقامی دستوں کی تریبت کے لیے وہاں موجود رہیں گے۔ جن میں جرمنی کے 850 جبکہ اٹلی کے 500 فوجی شامل ہوں گے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ فوجیوں کی تعداد میں بڑھانے کا فیصلہ اضافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا ہے۔ افغانستان میں نیٹو کے تربیتی اور مشاورتی مشن کو تقریباً 12 ہزار اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ ان میں 8 ہزار فوجی امریکی حکومت مہیا کرے گی۔
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے،فورسز کا ا پریشن ، 2 کمانڈروں سمیت95 طالبان ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































