جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ظلم کی انتہا! نوشہرہ میں ایک عورت پر کتے چھوڑ دیئے گئے۔ مگر اسکا قصور کیا تھا؟

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

 

بہاولپور: نوشہرہ کے گاؤں مندھل میں ایک شخص اور اس کے دو بیٹوں نے معمولی تلخ کلامی پر ایک عورت پر مبینہ طور پر کتے چھوڑ دیے۔

پولیس کے مطابق بہاولپور سے 30 کلو میٹر دور مندھل گاؤں میں عبدالرزاق کی بکری اس کے رشتے دار محمد افضل کے گھر میں جا گھسی اور اسے لینے کے لیے رزاق کی بیٹی عذرا بی بی، افضل کے گھر گئی۔

اس موقع پر عذرا کی افضل اور اسکے دو بیٹوں خالد اور منیر سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر عورت پر کتے چھوڑ دیے۔

کتے چھوڑے جانے کے باعث عورت کافی زخمی ہو گئی اور اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور ایسٹ لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

رزاق کی شکایت پر پولیس نے تینوں مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا۔

منگل کو تینوں مبینہ ملزمان نے احمد پور ایسٹ کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمانت منسوخ ہونے پر ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…