پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

امریکہ میں 80 سالہ قاتل کو شادی کی اجازت

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا۔۔۔۔۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اجتماعی قتل کی واردات میں ملوث مجرم چارلس مینسن کو شادی کا اجازت نامہ کیلیفورنیا کی کنگز کاؤنٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ رواں ماہ 7 نومبر کو جاری ہونے والے اس اجازت نامے میں کنگز کاؤنٹی نے 80 سالہ قاتل چارلس مینسن کو 26 سالہ ایفٹن ایلین برٹن سے شادی کی اجازت دیدی گئی ہے۔ مس برٹن نے تقریبا 9 سال قبل مڈ ویسٹرن میں واقع اپنی رہائشگاہ کو خیر باد کہہ کر جیل کے قریب سکونت اختیار کرلی تھی تاکہ وہ اپنے ہونے والے شوہر چارلس مینسن کے قریب رہ سکے۔ 26 سالہ ایفٹن ایلین برٹن اپنے ہونے والے شوہر کی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے متعدد ویب سائٹس کو بھی چلا رہی ہیں۔ کیلیفورنیا کی کنگز کاؤنٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اجازت نامے میں شادی کی تاریخ درج نہیں کی گئی ہے تاہم جوڑے کو 90 روز کے اندر شادی کرنے کا کہا گیا ہے۔ مقررہ وقت گزر جانے کے بعد انھیں دوبارہ اپلائی کرنا پڑے گا۔ برٹن کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ اور چارلس ا?ئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ ایفٹن ایلین برٹن کا کہنا تھا کہ وہ چارلس مینسن کے مقدمے پر کام کرنے کی خواہش مند ہے کیونکہ شادی کے بعد اسے اس مقدمے کی معلومات تک رسائی کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔ واضع رہے کہ چالرس مینسن 1969 میں ہونے والے اجتماعی قتل کی واردات میں سزا یافتہ ہے۔ چارلس مینسن کو 2027 سے قبل پیرول کی اجازت بھی نہیں ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…