پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے باز محتاط

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی۔۔۔۔۔دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں ابتدائی نقصان کے بعد پاکستانی بلے باز محتاط مگر پراعتماد انداز میں کھیل رہے ہیں۔اس وقت کریز پر یونس خان اور اظہر علی موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نیاپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے ہیں۔
منگل کو آخری سیشن میں دونوں اوپنرز توفیق عمر اور شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد یونس اور اظہر نے محتاط انداز اپنایا تھا۔بدھ کو کھیل کے آغاز پر ان دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بلے بازی کی ہے اور اچھے سٹروک کھیلے ہیں۔نیوزی لینڈ کے لیے اب تک لیگ سپنر اش سوڈھی اور مارک کریگ نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔نیوزی لینڈ کو پوری ٹیم میچ کے دوسرے دن 403 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنر ٹام لیتھم کی سنچری تھی۔ وہ 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
احمد شہزاد کے سر میں چوٹ کی وجہ سے ان کی جگہ توفیق عمر نے ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ دوسرے اوپنر محمد حفیظ بھی ہیم سٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تیز بولر عمران خان کی جگہ احسان عادل نے لی ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم انھی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنھوں نے ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…