جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے مہنگا ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ گوگل نے امریکہ میں نصب کر دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے مہنگا ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر میں نصب کیا گیا ہے۔آٹھ منزلہ عمارت کی اونچائی والا یہ بل بورڈ ایک فٹبال کے میدان جتنا بڑا ہے اور اسے میریئٹ مارکویس ہوٹل پر نصب کیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اس بورڈ پر اشتہار چلوانے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔چار ہفتے کے لیے اس بورڈ پر اشتہار چلانے کا معاوضہ اندازاً 25 لاکھ ڈالر ہے۔گوگل کے اشتہار چلنے تک اس پر قدرتی مناظر سے متاثر ہو کر بنائے گئے فن پارے دکھائے جائیں گیاطلاعات کے مطابق گوگل نے جنوری 2015 تک اس بورڈ پر اپنا اشتہار چلانے کا معاہدہ کیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق روزانہ تین لاکھ راہ گیر اس بورڈ کے پاس سے گزرتے ہیں۔ٹائمز سکوائر نیویارک کا مقبول چوراہا ہے جو اپنے ان رنگ برنگے اشتہاری بورڈز کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق روزانہ تین لاکھ راہ گیر اس بورڈ کے پاس سے گزرتے ہیں۔اس نئے بل بورڈ کو پہلی مرتبہ منگل کی شب روشن کیا گیا اور گوگل کے اشتہار چلنے تک اس پر قدرتی مناظر سے متاثر ہو کر بنائے گئے فن پارے ایک ہفتے تک دکھائے جائیں گے۔بل بورڈ کے افتتاح کے موقع پر ہزاروں سیاح اور شائقین ٹائمز سکوائر میں جمع ہوئے۔یہ ڈیجیٹل بل بورڈ کیمروں سے بھی منسلک ہے اور اس پر انٹرایکٹو مواد بھی چلایا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…